Sep 01, 2018 02:20 pm
views : 400
Location : National Press Club
Islamabad- APHC Protest Agaonst India
اسلام آباد،بھارتی آئین کی دفعہ اے35 اےکی منسوخی کی کوششوں کے خلاف کل جماعتی حریت کانفرنس کا مظاہرہ
کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموںوکشمیر شاخ کے زیر اہتمام مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی انتہا پسند حکومت کی طرف سے بھارتی آئین کی دفعہ ھارتی آئین کی دفعہ اے35 اےکی منسوخی کی کوششوں کے خلاف اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔
حریت قائدین نے دفعہ ھارتی آئین کی دفعہ اے35 اےمنسوخی کی کوشش کو ایک گھنائونی سازش قراردیا اور بھارت کو خبردار کیاکہ ایسی کسی بھی سازش کی ہرسطح پر بھرپور مزاحمت کی جائیگی۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کیلئے اسرائیلی طرز پر آبادی کا تناسب بگاڑنے کشمیری پنڈتوں کیلئے الگ کالونیوں کے قیام ، ریٹائرڈ فوجیوں کیلئے کانیوں کی تعمیر، بے گھرہندوئوں کو مستقل طورپربسانے کیلئے زمین کے حصول اوراس سلسلے میں حائل رکاوٹوںکو دور کرنے کیلئے عدلیہ کو استعمال کر رہا ہے۔
حریت کانفرنس کے ممبر خادم حسین کا ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بھارت فوجی طاقت کے بل پر مقبوضہ کشمیرمیں جاری جدوجہد آزادی کو دبانے میں مصروف ہے بلکہ مقبوضہ علاقے میں آبادی کے تناسب کو بگاڑنے کیلئے سازشیں بھی کر رہاہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس سے رہنما عبدالحمید لون کا کہنا تھا کہ ہم کسی صورت بھارت کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔