Sep 01, 2018 02:47 pm
views : 562
Location : Different places
Pak Army Has Paid Tribute To Nishan e Haider And Other Martyrs
اسلام آباد : پاک فوج نےہمیں پیار ہے پاکستان سے کا نیا پرومو جاری کردیا
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہمارے نشان حیدر ہمارا فخر ہمیں پیار ہے پاکستان سے کے نام سے یوم دفاع و شہداء پر ریلیز کیے جانے والے ترانے کا نیا پرومو جاری کیا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے یوم دفاع و شہدا 2018 سے متعلق ترانے کی ویڈیو میں پاکستان کی خاطر جانیں قربان کرنے والے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔پاک فوج کی جانب سے ترانے ہمیں پیار ہے پاکستان سے کی پرومو ویڈیو جاری ہونے کے بعد ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی۔