کراچی: سیہون حادثے میں جاں بحق 8 افراد کی نمازجنازہ ادا
سیہون کے قریب ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے 8 افراد کی نماز جنازہ کراچی کے علاقے میمن گوٹھ میں ادا کردی گئی جبکہ تدفین بھی میمن گوٹھ قبرستان میں کی گئی۔اس موقع پر جاں بحق افراد کے لواحقین اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔
پولیس کے مطابق حادثہ گاڑی نمبر سی ڈبلیو ون زیرو فائیو فور (1054 CW) ہائی روف اور ٹرک کے درمیان ہوا تھا۔حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں حنیف میمن، عبدالحمید ابراہیم، زبیر میمن، دانیال غلام حسین، عبدالغنی کا تعلق میمن گوٹھ کے حاجی احمد محلہ جبکہ عمران غنی میمن کا تعلق حاجی امیرمحلہ سے ہے جبکہ مشتاق اورعبدالغنی کا تعلق حاجی عبدالکریم محلہ سے تھا۔