Sep 01, 2018 03:08 pm
views : 392
Location : Different places
Chief Justice Visits Ziauddin Hospital Meets Sharjeel Memon
چیف جسٹس کا ضیا الدین اسپتال کا دورہ،شرجیل میمن سے ملاقات
چیف جسٹس پاکستان نے ہفتہ کے روز صبح سویرے ضیا الدین اسپتال کا دورہ کیا۔ چیف جسٹس ثاقب نثار شرجیل میمن کے روم میں بھی گئے اور ان سے دو سے تین منٹ ملاقات کی۔ اس دوران ملاقات کے موقع پر اسپتال کے عملے کو بھی کمرے سے باہر نکال دیا گیا۔
گزشتہ روز سپریم کورٹ نے شرجیل انعام میمن کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔ سپریم کورٹ کے جسٹس مشیرعالم کی سربراہی میں تین رکنی لارجر بینچ نے محکمہ اطلاعات و نشریات سندھ میں پونے چھہ ارب روپے خورد برد کرنے میں ملوث سابق صوبائی وزیرشرجیل انعام میمن کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔
اسپتال کے دورے کے بعد چیف جسٹس سپریم کورٹ رجسٹری پہنچ گئے، جہاں وہ مختلف کیسز کی سماعت کریں گے۔ جب کہ پی ٹی آئی رکن صوبائی اسمبلی عمران علی شاہ کی جانب سے شہری پر تشدد کا معاملے پر چیف جسٹس نے ازخود نوٹس کیس اتور کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔ چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سماعت کرے گا۔