Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Sep 01, 2018 03:38 pm views : 379

Location : Parliament Lodges

Islamabad- PPP Delegation Meets BNP Akhtar Mengal.
  • Urdu

اسلام آباد،فضل الرحمن سے معاملات پر الیکشن سے پہلے اچھا نتیجہ نکلے گا، اعتزاز احسن

پیپلز پارٹی کے نامزد صدارتی امیدوار اعتزاز احسن نے امید ظاہر کی ہے کہ الیکشن سے قبل مولانا فضل الرحمن سے معاملات کا اچھا نتیجہ نکلے گا۔
اسلام آباد میں پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماؤں نے پارلیمنٹ لاجز میں بلوچستان نيشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل سے ملاقات کی اور صدارتی امیدوار اعتزاز احسن کو ووٹ دینے کی درخواست کی،وفد میں اعتزاز احسن، پی پی پی سیکرٹری جنرل نیئر بخاری، سینیٹر شیری رحمن، ترجمان چوہدری منظور شامل تھے۔
ملاقات کے بعد ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سردار اختر مینگل نے کہا کہ پی پی پی کے علاوہ دیگر جماعتوں کے لوگ بھی ہمارے پاس آئے ہیں، ہم ایسا فیصلہ کرنے کی کوشش کریں گے جس سے وفاق مضبوط ہو۔اعتزاز احسن نے کہا کہ سردار صاحب نے سی پیک اور لاپتہ افراد سمیت مختلف مسائل پر بات کی، زیادہ تر بات بلوچستان کے مسائل پر گفتگو کی گئی، مولانا فضل الرحمن کے ساتھ معاملات ابھی چل رہے ہیں، وہ ایک معتبر سیاست دان ہیں اور ان کا ایک مقام ہے، ہم کسی صورت ان پر حرف نہیں لانا چاہتے۔اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ ہماری کوشش ہے مولانا صاحب ہمارے حق میں دستبردار ہو جائیں، جبکہ مولانا کی کوشش ہے ہم دستبردار ہو جائیں، اس پر انتخابات سے پہلے کوئی اچھا نتیجہ نکلے گا، اعتزاز احسن کی قیادت میں پیپلز پارٹی کا وفد آج کراچی جائے گا جہاں وہ مختلف جماعتوں سے صدارتی ووٹ کیلئے ملاقاتیں کریں گے۔

Recent News

Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi 1:02
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi
Mar 31, 2026 05:30 pm
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing 1:02
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing
Mar 31, 2026 05:00 pm
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory 1:15
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory
Mar 31, 2026 03:15 pm
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship 1:26
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship
Mar 31, 2026 02:30 pm
US troops Middle East 1:16
US troops Middle East
Mar 31, 2026 01:00 pm
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal 1:37
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal
Mar 31, 2026 11:00 am
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral 1:09
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral
Mar 30, 2026 04:00 pm
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins 3:05
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins
Mar 30, 2026 03:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved