Sep 01, 2018 04:04 pm
views : 405
Location : Governor House
Quetta- Justice Tahira Safdar takes oath as first woman CJ of a Pakistani high court
کوئٹہ،جسٹس طاہرہ صفدر نے بلوچستان ہائی کورٹ کی چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھالیا
جسٹس طاہرہ صفدر نے بلوچستان ہائی کورٹ کی چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے،حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس کوئٹہ میں ہوئی،گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے چیف جسٹس بلوچستان سیدہ طاہرہ صفدر سے حلف لیا۔
حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان ، عدالت عالیہ کے جج صاحبان اور سینیر وکلا بھی موجود تھے ۔
جسٹس سیدہ طاہرہ صفدر بلوچستان کی 18 ویں چیف جسٹس بن گئی ہیں،سابق چیف جسٹس محمد نور مسکانزئی کے بعد وہ بلوچستان ہائی کورٹ کی سینیر ترین جج تھیں،جسٹس سیدہ طاہرہ صفدر کو بلوچستان میں پہلی خاتون سول جج بننے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔