لاہور ، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے رکن صوبائی اسمبلی عظمی کاردار کی ملاقات
لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے رکن صوبائی اسمبلی عظمی کاردار نے ملاقات کی ۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا وزیر اعظم عمران خان کا انقلابی وڑن ملک و قوم کی تقدیربدلے گا۔نئے پاکستان کی تعمیر کی جدوجہد میں خواتین کو بھی اپنا بھر کردارادا کرناہے۔خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات کریں گے۔پنجاب میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے بھر پور مواقع فراہم کریں گے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا دیہات اورکم ترقی یافتہ شہروں میں مقیم خواتین کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے پر زوردیا جائے گا۔وزیر اعظم عمران خان کی واضح کردہ پالیسیاں خوشحال پاکستان کی ضامن ہوں گی۔