Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Sep 01, 2018 05:40 pm views : 358

Location : Prime Minister House

Islamabad- Iranian FM Javad Zarif meets PM Imran Khan
  • Urdu

اسلام آباد، وزیراعظم عمران خان سےایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان نے ایران میں پاکستان کا جشن آزادی بھرپور انداز سے منانے پر ایرانی سپریم لیڈر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اسلام فوبیا کا مقابلہ کرنے کےلئے مسلمان ملکوں کو یک زبان ہونے کی ضرورت ہے۔
پاکستان کے دورے پر آئے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف سے ملاقات میں عمران خان نےکشمیریوں کے حق خودارادیت کی جدوجہد کی حمایت پر ایرانی قیادت کا شکریہ ادا کیا ۔
عمران خانن ے کہا کہ ایران اور پاکستان اٹوٹ تاریخی، مذہبی اورثقافتی بندھن میں بندھے ہیں،دونوں ممالک باہمی تعلقات کو پختہ کریں گے ،علاقے میں امن و استحکام کےلئے مل کر کام کریں گے۔
جواد ظریف نے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر ایرانی عوام اور قیادت کی طرف سے عمران خان تک مبارک باد کا پیغام پہنچایا اور انہیں ایشیائی تعاون ڈائیلاگ سمٹ میں شرکت کا دعوت نامہ بھی دیا ۔
اس موقع پر عمران خان نے ایرانی صدر روحانی سے اپنی ٹیلیفونک گفتگو کا حوالہ بھی دیا اور کہا کہ دونوں ملکوں کے عوام کے مفاد میں ایران کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات پختہ کریں گے۔
ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات میں وزیراعظم نے پاکستان کی شدید مذمت اور احتجاج کے بعد گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کی منسوخی کا حوالہ بھی دیااور کہا کہ اسلام فوبیا کا مقابلہ کرنے کے لیے مسلمان ملکوں کو یک زبان ہونے کی ضرورت ہے، حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت اور احترام ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے۔ کسی کو بھی حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

Recent News

Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi 1:02
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi
Mar 31, 2026 05:30 pm
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing 1:02
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing
Mar 31, 2026 05:00 pm
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory 1:15
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory
Mar 31, 2026 03:15 pm
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship 1:26
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship
Mar 31, 2026 02:30 pm
US troops Middle East 1:16
US troops Middle East
Mar 31, 2026 01:00 pm
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal 1:37
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal
Mar 31, 2026 11:00 am
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral 1:09
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral
Mar 30, 2026 04:00 pm
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins 3:05
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins
Mar 30, 2026 03:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved