لاہور،مسلم لیگ ق نے صدارتی انتخاب میں اپنی حمایت کا اعلان کردیا
تحریک انصاف کے نامزد صدارتی امیدوار عارف علوی نے مسلم لیگ ق کے چوہدری برادران سے ملاقات کی،جس میں مسلم لیگ ق نے صدارتی انتخاب میں اپنی حمایت کا اعلان کردیا۔
عارف علوی وفد کے ساتھ چوہدری برادران کے گھر پہنچے،وفد میں جہانگیرترین، گورنر سندھ عمران اسماعیل اور دیگر رہنما موجود تھے،ملاقات کے دوران صدارتی الیکشن سے متعلق حکمت عملی پر غور کیا گیا جس پر ق لیگ نے اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔
ملاقات کے بعد تحریک انصاف اور ق لیگ کے رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کی،عارف علوی کا کہنا تھا آئینی دائرہ کار میں رہ اپنا کردار ادا کریں گے،کراچی کے مسائل مل کر حل ہوسکتے ہیں۔