علی پور : پولیس کی کارروائی ،بدنام زمانہ بوتلی گینگ کا سرغنہ کارندہ سمیت گرفتار
علی پور سٹی و مضافات میں روز بروز بڑھتی ہوئی چوری و نقب زنی کی وارداتوں کو کنٹرول کرنے کے لئے ڈی پی او مظفر گڑھ فیصل شہزاد کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی علی پور نصر اللہ وڑائچ اور ایس ایچ او تھانہ سٹی علی پور کی سربراہی میں پولیس کی کامیاب کاروائی ۔بدنام زمانہ بوتلی گینگ کے سرغنہ رحیم بخش عرف بوتلی اور اس کے کارندے محمد طارق کوگرفتار کر لیا،ان کے مزید 2 ساتھی محمد ناصر اور محمد آصف فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ،موٹر سائیکلیں ،موبائل فونز ،نقدی سمیت الیکٹرونکس کا سامان بھی برآمد کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا۔اس موقع پر ڈی ایس پی علی پور نصر اللہ وڑائچ اور ایس ایچ او تھانہ سٹی علی پور چوہدری محمد اکرم کمبوہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے برآمد کیئے گئے سامان کی تفصیل بتاتے ہوئے فرار ہونے والے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے علی پور بار کے صدر سید فضل عباس نقوی ایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری شاہد حفیظ کنہوں ایڈووکیٹ اور جابر وکیل خان ایڈووکیٹ سمیت معزیزین شہر نے پولیس کی کارکردگی کو سہراتے ہوئے ڈی ایس پی علی پور نصر اللہ وڑائچ اور ایس ایچ او تھانہ سٹی علی پور چوہدری محمد اکرم کمبوہ کو مبارکباد پیش کی