بدین :سنی رابطہ کونسل ضلع بدین کی جانب سے مطالباتی ریلی نکالی گئی
ریلی میں سنی کاؤنسل ضلع بدین کے رہنماؤں مولانا عبدالستار فاروقی،مولانا عبدلغفار کمبوہ،مولانا ساجد فاروقی،مجیب الرحمان انقلابی،محمد حسن جمالی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ خلفائے راشدین کے شہادت اور وفات کے ایام عام تعطیلات سرکاری سطح پر منائے جائیں تاکہ عوام میں صحابہ اکرام کے تذکرے عام ہوں اور ان کی عظمت سے واقف ہوں انہوں نے مزید کہا کہ حرمت رسولﷺ کی انتہا ئی سنجیدہ معاملہ ہے اسے ہالینڈ سے چھیڑ کر مسلمانوں کے جذبات مجروح کیے جس میں پوری دنیا کے مسلمان سراپا احتجاج ہیں ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ پاکستانی حکومت ہالینڈ کے سفیر کو ملک بدر کرکے اپنا ریکارڈ کروائے ، اور مسلمانوں کی صحیح معنوں میں ترجمانی کرتے ہوئے فوری طور پر او،آئی،سی کا اجلاس طلب کرواکر ہالینڈ کے سامنے امت مسلمہ کا متفقہ طور پر اپنا احتجاج اور رسولﷺ سے محب کا اظہار کریں