Sep 03, 2018 01:36 pm
views : 384
Location : Different places
Lahore- Railway Minister Shiekh Rasheed Media Talk
لاہور: ریلوے کے لیے جیب سے بھی پیسہ لگانا پڑا تو لگاؤں گا: شیخ رشید
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ریلوے ہیڈ کوارٹر میں ہم نے ڈپٹی ڈی ایس لگانے کا فیصلہ کیا ہے، 4 ہزار کنٹریکٹ ملازمین سے متعلق درمیانی راستہ نکالیں گے۔ تمام یونین عمران خان اور ان کی پالیسی کے ساتھ کھڑی ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ 12 سال پہلے میں ریلوے کے مزدوروں کو ایک گریڈ دے کر گیا تھا۔ کچھ نہیں چھپاؤں گا جو بھی معاملات ہوں گے سامنے لاؤں گا، مسافروں کا کوئی مسئلہ نہیں، اصل مسئلہ فریٹ کا ہے۔
وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ریلوے بھی اپنے پاؤں پر کھڑی ہوسکتی ہے قرضے بھی اتر سکتے ہیں۔ جو لوگ ریلوے میں کنٹریکٹ پر ہیں مہربانی کر کے خود چلے جائیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے نوجوان آئی ٹی کے ماہرین بڑی حمایت میں آئے ہیں، کراچی میں وائی فائی اور ٹریکر کی سہولت فراہم کر رہے ہیں۔ آسٹریلیا سے بھی تحریک انصاف کے نوجوان نے آ کر ہمیں جوائن کیا ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ مجھے اپنی جیب سے بھی پیسہ لگانا پڑا تو لگاؤں گا ریلوے ٹھیک کروں گا، ایسے ٹریکر لگائے جائیں گے جو سامان کا وزن تک بتائیں گے۔