Sep 03, 2018 01:46 pm
views : 643
Location : Different places
Gilgit- Ancient Regional game Bulgaria's unique competition wound
گلگت:بلتستان کا قدیم علاقائی کھیل زخ رانی کا منفرد مقابلہ
جانور کے چمڑے سے بنی قدیم آبی سواری (کشتی ) جسے بلتی زبان میں زخ زاک کہا جاتا ہے اس آبی سواری کے ریس کو کولڈ ڈیزرٹ کار ریلی سب سے اہم اور دلچسپ حصہ سمجھا جاتا ہے ۔ شگر کے سیاحتی مقام بلائنڈ لیک ( مقامی زبان میں جربہ سو) میں ضلع شِگر اور کھرم کھر منگ کے 16 زخ بانوں میں مقابلہ ہوا انتہائی دلچسپ مقابلے کے بعد ضلع شِگر کے زخ بان محمد کاظم 16 منٹ 22 سیکنڈ میں مقررہ فاصلہ طے کر کے چمپئن بن گئے ۔ اس موقع پر قدیم حربی کھیل تیر اندازی ( دا فنگ) کا مقابلہ ہوا جسے ضلع شِگر کے ہی محمد اقبال نے جیت لیا ۔ کھیلوں میں وقفے کے دوران علاقائی موسیقی اور رقص کا بھی شاندار مظاہرہ کیا گیا