کراچی :سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی نےایم کیوایم کوخیرباد کہہ دیا
سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی نے حلقہ این اے 243 کے ضمنی انتخاب سے قبل ہی متحدہ قومی موومنٹ کو خیرباد کہہ دیا۔
سابق رکن قوم اسمبلی نے گزشتہ روز اپنا استعفیٰ ایم کیو ایم کنوینئر خالد مقبول صدیقی کو بھجوایا اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھی اسے شیئر کیا۔
علی رضا عابدی نے ٹویٹرپراستعفے کی تصویر شیئر کی اور اپنے پیغام میں لکھا کہ پارٹی چھوڑنے کی وجہ ذاتی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق رکن قومی اسمبلی نے این اے 243 پرضمنی انتخاب کے لیے نظرانداز کیے جانے پردل برداشتہ ہوکراستعفیٰ دیا