کوئٹہ : بلوچستان میں آج 95 ہزارپودے لگائے جائیں گے, وزیراعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا کہ بلوچستان میں شجرکاری مہم کی بہت ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں شجرکاری مہم کے ماحول پراچھے اثرات ہوں گے، بلوچستان ایک پسماندہ علاقہ ہے، یہاں کام کی ضرورت ہے۔
جام کمال کا کہنا تھا کہ شجرکاری مہم کوروکیں گے نہیں ، جاری رکھیں گے، آج بلوچستان میں 95 ہزار پودے لگائے جائیں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جام کمال کا مزید کہنا تھا کہ تصورات پرچیزیں نہیں چلتیں، حقیقت کو دیکھتے ہوئے کام کرنا چاہیے، تجاویزکہیں سے بھی آئیں اچھی ہوئیں توانہیں اپنائیں گے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ کام اچھا ہوتا ہے توافسران کواچھی سہولتیں ملنی چاہئیں، اگرکرپشن اورکام بہترنہیں ہوتا تواخراجات کم ہونے چاہئیں۔