Sep 03, 2018 02:16 pm
views : 464
Location : Different places
Rawalpindi- Sheikh Rasheed Says Imran Khan Many Hopes Youth
راولپنڈی : ملک میں بہت بڑا ٹمبرمافیا سرگرم ہے شیخ رشید
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے راولپنڈی میں درخت لگانے کی مہم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بہت بڑا ٹمبر مافیا سرگرم ہے۔شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ کسی کو درخت کاٹنے کی اجازت نہیں دیں گے، ہم نے درخت لگا کر ملک کو سرسبز و شاداب بنانا ہے۔
وفاقی وزیرریلوے کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان کو نوجوانوں سے بہت امیدیں ہیں، پاکستا ن کو بہتربنانے کے لیے باہر سے کوئی نہیں آئے گا، ہم نے ہی بنانا ہے۔
شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ ریلوے کی سات ڈویژنز میں چار چار نرسریاں بنائیں گے، ریل کی باؤنڈری لائنز کے قریب بھی درخت لگائیں گے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ریلوے سے متعلق وزیراعظم کے خواب اورامیدوں پرپورا اتروں گا، ریلوے میں آرام حرام اور کام حلال ہے