اسلام آباد، پاکستان تحریک انصاف کے سوا ملک میں کوئی اور سیاسی جماعت ماحولیات کی بات نہیں کرتی،فواد چوہدری
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے وزیر اعظم پاکستان کی شجر کاری مہم ’پلانٹ فار پاکستان‘ کے دوران پی ٹی وی کے دفتر میں پودا لگایا۔
اس موقع پر وزیر اطلاعات پاکستان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان ان ممالک کی فہرست میں شامل ہے جہاں جنگلات کو شدید نقصان پہنچایا گیا ہے۔
فواد چوہدری نے پلانٹ فار پاکستان مہم کے دوران کہا کہ خیبر پختونخوا میں 5 سال میں پاکستان تحریک انصاف نے بلین ٹری منصوبہ شروع کیا تھا، ہمارا آئندہ 5 سال میں ملک بھر میں 10 ارب پودے لگانے کا ہدف ہے۔
وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کا ماحولیات اور پودوں سے متعلق وژن واضح ہے، پاکستان تحریک انصاف کے سوا ملک میں کوئی اور سیاسی جماعت ماحولیات کی بات نہیں کرتی۔
وزیر اطلاعات پاکستان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک کا منشور بھی ماحولیات کی آگاہی سے متعلق واضح ہے، آج ملک بھر میں 15 لاکھ پودے لگائے جا رہے ہیں۔