لاہور،مال روڈ ، ہال روڈ کی تاریخی عمارتوں سے سائز سے بڑے سائن بورڈ اتارنے کا سلسلہ جاری
مال روڈ ، ہال روڈ کی تاریخی عمارتوں سے سائز سے بڑے سائن بورڈ اتارنے کا سلسلہ جاری ہے،لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے احکامات جاری کئے جانے کے بعد بعد سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اور میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی جانب سے آپریشن کا آغاز کیا گیا ہے, جس میں بڑے بڑے سائن بورڈ کو اتارا جا رہا ہے۔
اے سی سٹی صفدر ورک کا ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتےہوئے کہنا تھا کہ لاہور ہائی کورٹ کے حکم کے بعد ہم نے یہ کام روع کیا ہے۔ اب دکانوں کے باہر سمٹری سائز کے بورڈ لگے گیں،سائن بورڈ کو اتارنے کا مقصد یہی تھی کہ ان کے پیچھے جو عمارات چھپی ہوئی ہیں وہ واضح نظر آ سکیں۔
سائن بورڈ اتارنے والے ٹھیکیدار کا کہنا تھا کہ کہ ہائیکورٹ کے حکم پر کارروائی کی جا رہی ہے۔