Sep 03, 2018 03:25 pm
views : 636
Location : Cathederal School
Lahore- Special Service on Defence day in Cathederal School
لاہور،کیتھیڈرل اسکول میں مسیحی برادری کی جانب سے یوم دفاع کی مناسبت سے خصوصی سروس کا اہتمام
لاہور میں کیتھیڈرل اسکول میں مسیحی برادری کی جانب سے یوم دفاع کی مناسبت سے خصوصی سروس کا اہتمام کیا گیا،اس موقع پر ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں جبکہ وطن عزیز کی خاطر جان قربان کرنے والے شہدا اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
خصوصی سروس میں شریک افراد کا کہنا تھا کہ ہم اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ ہمیں یہ ملک عطا کیا جہاں ہر مذہب کے افراد کو مکمل آزادی حاصل ہے،ہم سب کو ملکر اس ملک کی ترقی اور کوشحالی کے لئے اپنا کردار ادا کرا چاہیے،ہمیں اپنے شہدا کی قربانیوں کو بھولے نہیں ہیں۔
اسمقوقع پر ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔
کیتھیڈرل اسکول کے ڈین شاہد معراج کا ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندےسے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہجو قوم قربانی دینا جانتی ہے اسے کوئی شکست نہین دے سکتا پاکستان تا قیامت قائم رہے گا۔
رائے کا کہنا تھا کہ ہم اپنی فوج اور شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے آج اکٹھے ہوئے۔
جنگ ستمبر کے ہیرو سیسل چوہدری کی بیٹی مشل چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم سب کو ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔