کراچی:سندھ حکومت پارٹی منشور پر مکمل عمل کرنے کی پابند ہے، بلاول بھٹو
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ارکانِ سندھ اسمبلی نے ملاقات کی،ملاقات میں ارکانِ سندھ اسمبلی نے بلاول بھٹو کو حلقوں کے مسائل اور ان کے حل سے متعلق آگاہی دی، مختلف مسائل کے حل پر بھی غور کیا گیا۔
چیئرمین پی پی نے ارکانِ اسمبلی کو عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تعلیم، صحت، پانی کی فراہمی اور ماحولیات پر خصوصی توجہ دی جائے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا 146عوام نے آپ کو جس مقصد کے لیے منتخب کیا ہے وہ پورا کریں، پیپلز پارٹی سے عوام کی امیدیں وابستہ ہیں۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ ارکانِ اسمبلی عوام کے درمیان رہیں، سندھ حکومت پارٹی منشور پر مکمل عمل کرنے کی پابند ہے