راولپنڈی :میڈیا کا شہدا کی قربانیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردارہے، شکریہ پاکستانی میڈیا ڈی جی آئی ایس پی آر
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یومِ دفاع و شہداء 2018 کے حوالے سے پاکستانی میڈیا کو خراج کرتے ہوئے پرومو جاری کیا، جس میں پاکستانی میڈیا سے وابستہ صحافیوں کے پیغامات شامل ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا پاکستانی میڈیا نے پاکستان شہدا کی قربانیوں کو اجاگر کرنے اور قوم کو آگاہ کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا، شکریہ پاکستان میڈیا۔