لاہور:مولانا فضل الرحمان نے پیپلز پارٹی پر پی ٹی آئی کو کامیاب کرانے کا الزام لگا دیا
اپوزیشن کے صدارتی امیدوار پر فضل الرحمان کی ملاقات بے نتیجہ ختم ہوگئی، ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے پی پی کو تنقید کی زد پر لے لیا۔
انھوں نے کہا پیپلز پارٹی نے خاموش رہ کرعمران خان اور پنجاب حکومت کو کام یاب کرایا، اب صدارتی امیدوار کھڑا کر کے پی ٹی آئی کو کام یاب کرا رہی ہے۔
فضل الرحمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہی مجھے آل پارٹیز کا کنوینر نامزد کیا ہے، اس کے لیے امیدوار کو دست بردار کرانا آسان ہے۔ انھوں نے ن لیگ، پی پی تنازع کا حل بتاتے ہوئے کہا کہ اگر انھیں متفقہ طور پر نامزد کیا جائے تو یہی اس تنازعے کا حل ہے اور یہ سب کو قابلِ قبول ہے۔
صدارتی امیدوار مولانا فضل الرحمان نے کہا شہباز شریف سے ملاقات کے دوران حزبِ اختلاف کی تمام جماعتوں نے مجھ پر اعتماد کیا ہے، متحدہ اپوزیشن اس معرکے کو مل کر لڑے گی، پیپلز پارٹی متحدہ اپوزیشن کے فیصلے کو قبول کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف چاہتے ہیں پیپلز پارٹی سے رابطے جاری رکھے جائیں، ہم کوشش کر رہے ہیں کہ پیپلز پارٹی کو ایک ہی صدارتی امیدوار کے لیے راضی کرلیں۔
مولانا نے کہا پیپلز پارٹی اور آصف زرداری کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، پی پی متحدہ اپوزیشن کا امیدوار تسلیم کر کے وحدت کا مظاہرہ کرے