Sep 03, 2018 07:28 pm
views : 487
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange Closing.
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 160 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو (3 ستمبر 2018) کو مارکیٹ میں مندی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈڑیڈ انڈیکس 160 پوائنٹس کی کمی کے بعد 41581 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ مارکیٹ کا آغاز منفی زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 336 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 77 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، 239 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 20 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔