Sep 04, 2018 12:48 pm
views : 455
Location : Abdullah Shah Ghazi Shrine
Karachi- CM & Governor Sindh at Shrine Abdullah Shah Ghazi
کراچی، گورنر ووزیر اعلیٰ سندھ کی درگاہ عبداللہ شاہ غازی پر حاضری
صوفی بزرگ حضرت عبداللہ شاہ غازی کے1288 ویں سالانہ عرس کی تقریبات کے اختتامی روز گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے درگاہ پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھانے کے علاوہ فاتحہ خوانی بھی کی۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ صوبے کی ترقی اور ملکی سلامتی کیلئے مزار پر دعا مانگنے آئے ہیں۔ درگا ہ پر حاضری کسی بھی وقت دی جاسکتی ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ صوبے کی ترقی کیلئے وفاق کے ساتھ تعاون جاری رکھا جائے گا جبکہ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ وفاق کی جانب سے صوبے میں جاری ترقیاتی کام کسی صورت نہیں رکے گے۔