Sep 04, 2018 12:54 pm
views : 479
Location : Abdullah Shah Ghazi Shrine
Karachi- Mayor Karachi Waseem Akhter Media Talk
کراچی، حضرت عبداللہ شاہ غازی کے عرس کے موقع پرصوبائی اور شہری حکومت نےمناسب انتظامات کئے، میئر کراچی
صوفی بزرگ حضرت عبداللہ شاہ غازی کے سالانہ عرس کی تقریبات کے اختتامی روز میئر کراچی وسیم اختر کی جانب سے درگاہ پر حاضری دی گئی اور پھولوں کی چادر چڑھانے کے علاوہ فاتحہ خوانی بھی کی۔
اس موقع پر میئر کراچی نے مزار کے احاطے میں موجود مانیٹرنگ سیل کا بھی معائنہ کیا جبکہ انہیں متعلقہ حکام کی جانب سے انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی بھی گئی۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا تھا کہ سہ روزہ عرس کے سلسلے میں کراچی میونسپل کارپوریشن (کے ایم سی) کی جانب سے مزار پر سٹی وارڈنز تعینات کئے گئے تھے جبکہ اس کے علاوہ بلدیہ کا محکمہ فائر بریگیڈ اور اسپرے کا محکمہ بھی فعال تھا ۔ صوبائی حکومت کی جانب سے کئے جانے والے انتظامات بھی قابل تحسین ہیں اور اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ عرس کے موقع پر کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ زائرین کی آمد کو دیکھ کر خوشی ہورہی ہے۔
میئر کراچی کا کہنا تھا کہ ہر سال کی طرح امسال بھی کے ایم سی نے چھٹی کا اعلان کیا، مناسب انتظامات کی وجہ سے لوگوں کو کسی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا، اس طرح سے انتظامات اداروں کے ہوں گے چاہے وہ بلدیہ ہو یا سندھ حکومت ہو لوگوں کیلئے آسانیاں ہوتی ہیں اور لوگ آسانی سے فریضہ انجام دے کر واپس جاسکتے ہی