Sep 04, 2018 02:32 pm
views : 450
Location : Punjab Assembly
Lahore- Speaker Punjab Assembly Media Talk
لاہور،پنجاب کےعوام سے سب سے زیادہ زیادتی شہبازشریف نےکی،چوہدری پرویز الٰہی
اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی نے کہا ہے کہ ہم اپنے کام پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں، عمران خان کے 100روزہ پلان کا انتظار کیا جائے، فارورڈ بلاک کےخلاف ہوں، امید ہے عارف علوی کامیاب ہوں گے۔
پنجاب اسمبلی کے احاطے میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ ہم اپنا کام توجہ سے کر رہے ہیں، عمران خان کے 100 روزہ پلان کا انتظار کیا جائے،فارورڈ بلاک کےخلاف ہوں، کوئی ایسا بلاک نہیں بننے دیں گے۔ آج کے صدارتی انتخاب کے حوالے سے انھوں نے امید ظاہر کی کہ عارف علوی کامیاب ہوں گے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ پنجاب کےعوام سے سب سے زیادہ زیادتی شہبازشریف نےکی، شہباز نے صوبے کا نظام برباد کیا، ہسپتالوں کی حالت دیکھ لیں۔ شہباز شریف تو کھڑے کھڑے بندے کی ٹرانسفرکر دیتے تھے، وہ کہتے تھے یہ بندہ ٹھیک نہیں، اسے بلوچستان بھیج دو۔