Sep 04, 2018 04:16 pm
views : 470
Location : PCB Headquarter
Lahore- Ehsan Mani Elected New PCB Chairman Unopposed
لاہور، وزیر اعظم کے نامزد کردہ امیدوار احسان مانی بلامقابلہ چیئرمین پی سی بی منتخب
وزیر اعظم کے نامزد کردہ امیدوار احسان مانی بلامقابلہ چیئرمین پی سی بی منتخب ہوگئے ہیں۔چیئرمین پی سی بی کے لئے کسی بھی امیدوار نے کاغذات نامزدگی مقررہ وقت تک جمع نہیں کرائے۔ جسٹس (ر) افضل حیدر انتخابی کمشنر اور ڈپٹی انتخابی کمشنر احمد شہزاد فاروق رانا نے پی سی بی کے چیئرمین کے انتخابات کروائے۔ کاغذات نامزدگی فارم ساڑھے گیارہ بجے تک جمع کروائے جاسکتے تھے۔ وزیر اعظم عمران خان کے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد نجم سیٹھی چیئرمین کے عہدے سے الگ ہوگئے تھے۔
نومنتخب چیئرمین پی سی بی نے اپنے عہدے کا چارج بھی سنبھال لیا۔ عہدہ سنبھالنے کے بعد نومنتخب چیئرمین کی زیر صدارت پی سی بی کی گورننگ بورڈ کا اجلاس ہوا۔ نومنتخب چیئرمین پی سی بی احسان مانی آج اہم پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔