Sep 04, 2018 05:43 pm
views : 430
Location : Punjab Assembly
Lahore- Hamza Shahbaz Media Talk
لاہور،مسلم لیگ (ن) جمہوریت کا تسلسل چاہتی ہے، حمزہ شہباز
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے مشترکہ صدارتی امیدوار نہیں لایا جاسکا لیکن پھر بھی پیپلز پارٹی کو متحدہ اپوزیشن کا حصہ بننا پڑے گا۔ آج کی کارروائی مکمل ہوجائے گی۔
پنجاب اسمبلی کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) جمہوریت کا تسلسل چاہتی ہے۔ یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ 2018ء کے انتخابات میں بدترین دھاندلی ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے معزز اراکین اسمبلی کے دستخطوں کو شک کی نگاہ سے دیکھا گیا ،یہ اس ایوان اور ہمارے معزز ارکان کی تذلیل ہے جو کسی صورت برداشت نہیں ہوگی۔
حمزہ شہباز کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کو بتانا چاہتا ہوں کہ ہمارے 12 ووٹوں پر نقب ڈالا گیا جو ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب میں پورے ہوئے تھے ۔ اپوزیشن لیڈر کے نوٹیفکیشن کے اجراء میں تاخیر کا کوئی سبب نہیں تھا کیونکہ عددی اکثریت مسلم لیگ (ن) کی ہے اور یہ ایک بڑی سیاسی جماعت ہے۔