Sep 04, 2018 06:22 pm
views : 510
Location : Parliament House
Islamabad- Arif Alvi Media Talk.
اسلام آباد،صدارتی امیدوار عارف علوی کامیابی کیلئے پرامید
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے صدارتی امیدوار عارف علوی فتح کیلئے پرامید ہیں۔ کہتے ہیں میں اللہ تعالیٰ اور پارٹی قائد عمران خان کا مشکور ہوں کہ جنہوں نے مجھے عوام کی خدمت کیلئے نامزد کیا۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے عارف علوی کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی کی جانب سے پاکستان کی خدمت کے اعتبار سے صدر کے عہدے پر نامزدگی پر مشکور ہوں اور اللہ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ اپنی برکتوں کے ذریعے اس کام کو خوش اسلوبی تک پہنچانے میں ہماری مدد کرے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان جس نہج پر چل رہا ہے اس کو درست سمت پر لانے میں اللہ ہمیں کامیاب کرے گا، مظلوم پاکستانی، غریب اور بیمار جس کو آئین کے تحت ہم پورا تحفظ نہیں دے سکے میں امید کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ عمران خان کے ہاتھ مضبوط کرے گا اور صدارتی عہدے پر اللہ میری مدد کرے گا ۔ کامیابی کے بعد طویل المدتی اور قلیل المدتی پالیسیوں سے لوگوں کے مسائل حل کرنے کی بھرپور کوشش کروں گا۔