Sep 04, 2018 06:30 pm
views : 488
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange Closing.
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان غالب رہا،انڈیکس میں 171 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو (4 ستمبر 2018ء) کو مارکیٹ میں تیزی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 171 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 41753 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 336کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 174 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، 141 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 21 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔