Sep 04, 2018 06:35 pm
views : 533
Location : Parliament House
Islamabad- Foreign Minister Shah Mehmood Qureshi Media Talk
اسلام آباد،عارف علوی وفاق کی ضروریات کو سمجھتے ہیں، شاہ محمود قریشی
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ جمہوریت کا سفر رواں دواں ہے ،آج پارلیمان اپنی ایک اور آئینی ذمہ داری پوری کرنے چلی ہے اور نئے صدر کا انتخاب ہوگا۔ جمہوری انداز میں تمام معاملات طے پارہے ہیں اور اس ضمن میں سب نے تگ ودو کی ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف اور پی ٹی آئی کی حلیف جماعتوں نے ڈاکٹر عارف علوی کا چناؤ کیا اور ہم نے موضوع سمجھا کہ سب سے بہتر امیدوار عارف علوی ہوں گے کیونکہ صوبہ سندھ سے ان کا تعلق ہے اور وہ پڑھے لکھے ہونے کے ساتھ ساتھ نہ صرف پیشہ ورانہ شخصیت اور متوسط طبقے سے تعلق رکھتے ہیں بلکہ وفاق کی ضروریات کو بھی سمجھتے ہیں۔ ملک میں ان کا آئینی کردار ہے اور ان کی ایک وفاقی سوچ ہے ، جسے ہم سمجھتے ہیں کہ یہ تحریک انصاف کے سیاسی ایجنڈے سے ہم آہنگ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جو اپوزیشن کا بظاہر اتحاد دکھائی دیتا تھا یہ غیر فطری ہے اور ثابت ہوا کہ غیر فطری تھا، یہ تو ہوسکتا ہے کہ تحریک انصاف کو دباؤ میں لانے کیلئے وہ یکجا ہوجائیں لیکن نظریاتی طور پر ان میں کوئی یکسوئی اور یکجہتی نہ تھی اور نہ ہوسکتی ہے۔