Sep 04, 2018 06:41 pm
views : 508
Location : Parliament House
Islamabad- MQM Leader Khalid Maqbool Siddiqi Media Talk
اسلام آباد، ایک مضبوط اپوزیشن ایک مضبوط حکومت کیلئے بہت زیادہ ضروری ہے، خالد مقبول صدیقی
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ آج جمہوریت اپنا ایک اور مرحلہ طے کرنے جارہی ہے، ہم سب کی خواہش یہ تھی کہ ایک مضبوط اپوزیشن ایک مضبوط حکومت کیلئے بہت زیادہ ضروری ہے، آج مجھے نظریاتی اور سیاسی اختلاف کی وجہ سے اپوزیشن تقسیم نظر آتی ہے لیکن اس کی وجوہات کا علم نہیں۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ آنے والے وقتوں میں اپوزیشن متحد ہو کر جمہوریت کو بھی مضبوط کرے، جس طرح جمہوریت کا تسلسل جاری ہے، ہم سب کی دعایہ ہونی چاہیے کہ آنے والے دور میں جمہوریت کے ثمرات اس کی اصل روح کے مطابق عام آدمی تک پہنچائیں۔
خالد مقبول صدیقی کا یہ بھی کہنا تھا کہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون سمجھا جاتا ہے ، آپ کی طاقت کے ذریعے پاکستان کو اس کے خوابوں کی منزل تک پہنچنا چاہیے، جہاں پر عوام کی نمائندگی ایوان میں عوام کررہے ہوں، کسان کی نمائندگی کسان، مزدور کی مزدور،وکیل کی وکیل نمائندگی کررہے ہوں اور ایک پاکستانی کی بھرپور آواز ایوانوں میں گونجے، ہمیں امید ہے کہ ایک بہتر پاکستان کا ہم سب انتظارکررہے ہیں ۔