Sep 04, 2018 06:46 pm
views : 505
Location : Parliament House
Islamabad- Arif Alvi Elected 13th President of Pakistan
اسلام آباد، عارف علوی اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 13ویں صدر منتخب
پاکستان تحریک انصاف کے نامزد کردہ امیدوار عارف علوی اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 13 ویں صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ سینیٹ اور قومی وصوبائی اسمبلیوں کی جانب سے صدارتی انتخاب کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج جاری کردیئے گئے ہیں۔
صدارتی انتخاب کیلئے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں مجموعی طو رپر 430 ارکان نے ووٹ کاسٹ کئے، پی ٹی آئی کے عارف علوی نے 212، اپوزیشن جماعتوں کے امیدوار مولانا فضل الرحمن نے 131 جبکہ پیپلز پارٹی کے اعتزاز احسن نے 81 ووٹ حاصل کئے۔
نومنتخب صدر عارف علوی کا ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مختلف ادوار میں جدوجہد کرنے والے میں اپنے ووٹرز کا مشکور ہوں کہ جنہوں نے تحریک انصاف کو ووٹ دے کر عمران خان کو کامیاب کیا۔
انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ ان پانچ سالوں میں غریب کی قسمت بدلے ،اسکے تن پر کپڑا ہو ،سر پر چھت ہو اور پیٹ میں روٹی ہو۔ بے روزگاروں کیلئے تحریک انصاف کا پیغام اب حکومت کا پیغام بن گیا ہے، آج منتخب ہونے کے بعد میں صرف تحریک انصاف کا منتخب کردہ صدر نہیں ہوں بلکہ ساری قوم اور تمام جماعتوں کا صدر ہوں، ہر جماعت کا ایک ہی حق مجھ پر ہے۔