Sep 04, 2018 07:05 pm
views : 511
Location : Gaddafi Stadium
Lahore- Chief Selector PCB Inzamam ul Haq Press Conference
لاہور،پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ کےلئے 16 رکنی اسکواڈ کااعلان کردیا
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ کےلئے 16 رکنی اسکواڈ کااعلان کردیا ہے،کپتانی کے فرائض سرفراز احمد ہی سرانجام دیں گے۔
ٹیم کا اعلان چیف سلیکٹر انضمام الحق نے لاہور میں میڈیا پریس میں کیا ،اس موقع پر انضمام الحق کا کہناتھاکہ محمد حفیظ کا کیرئر ابھی ختم نہیں ہوا وہ بدستور ورلڈ کپ کیلئے 20سے22 کرکٹرز کے پول میں موجود ہیں۔
انضمام الحق کا کہنا تھاکہ عماد وسیم فٹنس ٹیسٹ میں ناکام ہوگئے جس کی بنیاد پر انہیں منتخب نہیں کیا گیا،اسکواڈ میں 6 فاسٹ بولر رکھےگئے ہیں جن میں جنید خان، عثمان شنواری ، شاہین شاہ آفریدی ،شاداب خان، حسن علی ، محمد عامر شامل ہیں۔
ابتدائی کھلاڑیوں میں فخر زمان، امام الحق ، شان مسعود ، بابر اعظم ٹیم کاحصہ ہوں گے جبکہ مڈل آرڈر میں شعیب ملک،آصف علی ، حارث سہیل کو رکھا گیا ہے،شاداب خان، محمد نواز ، فہیم اشرف کو بطور آل رائونڈر رکھا گیا ہے۔
انضمام الحق کا مزید کہنا تھا کہ ویراٹ کوہلی کے بھارتی ٹیم میں ہونے یا نہ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتاجبکہ ٹیم میں تمام شعبوں میں بہتری آئی ہے۔