Sep 04, 2018 08:23 pm
views : 533
Location : KMC Old Building
Karachi- Mayor Karachi Waseem Akhter Chairs meeting
کراچی، بلدیہ عظمیٰ کراچی کے دفتر میں محرم الحرام کے سلسلے میں انتظامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس
بلدیہ عظمیٰ کراچی کے دفتر میں محرم الحرام کے سلسلے میں انتظامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔میئر کراچی وسیم اختر کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران محرم الحرام کے موقع پر صفائی ستھرائی کے انتظامات اور اسٹریٹ لائٹس کے علاوہ دیگر امور پر بھی بات چیت کی گئی۔
میئر کراچی وسیم اختر نے شرکاء سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ایس او پی میں بہتری کی گنجائش موجود ہے، محرم الحرام کے حوالے سے علمائے کرام کی تجاویز اور آراء کو بروئے کار لایا جائے گا تاکہ محرم الحرام کو پرامن انداز میں منایا جاسکے۔ ہماری کوشش ہوگی کہ ہم وہ اقدامات اٹھائیں کہ جس سے ہم اپنے بھائیوں کو بہم سہولتیں پہنچاسکیں یہ ہماری نیت بھی ہے اور کوشش بھی ہوگی۔