اسلام آباد، سابق صدر آصف علی زرداری سے پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر کی ملاقات
سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری لطیف اکبر اور آزاد کشمیر کے سابق صدر سردار محمد یعقوب کی قیادت میں پارٹی عہدیداروں نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔
ملاقات میں پارٹی عہدیداروں نے آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال اور پارٹی امور کے حوالے سے رپورٹ پیش کی۔
ملاقات کے دوران سابق صدر کے ترجمان عامر فدا پراچہ بھی موجود تھے۔