Sep 05, 2018 02:36 pm
views : 377
Location : Gaddafi Stadium
Lahore- Batsman Fakhar Zaman Media Talk
لاہور،بھارت کیخلاف میچ میں بھی دباؤ ہوگا، اس روز بہتر کھیلنے والی ٹیم ہی جیتے گی،فخر زمان
بیان الاقوامی سطح کر کھیلنے کا پریشر ہوتا ہے تاہم بھارت کت ساتھ کھیلنے میں پریشر زیادہ ہوتا ہے،امام الحق کے ساتھ اچھی جوڑی بنی ہوئی ہے۔
قذافی اسٹیڈیم میں جاری تربیتی کیمپ کے دوران ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے اوپنر فخرزمان نے بھارت کے خلاف ایشیا کپ میچ میں چیمپئنز ٹرافی فائنل کی کارکردگی دہرانے کے عزم کا اظہار کیا ۔
ا فخر زمان کا کہنا تھا کہ ایبٹ آباد میں کنڈیشنگ کیمپ کا فائدہ ہوا، لاہور میں اچھی پریکٹس کا موقع مل رہا ہے جب کہ بھارت کے خلاف میچ میں چیمپئنز ٹرافی فائنل کی کارکردگی دہرانے کی پوری کوشش کروں گا۔
فخرزمان کا کہنا تھا کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ ٹیم کے لیے لمبا اسکور کروں، انٹرنیشنل کرکٹ کا دباؤہوتا ہے، بھارت کیخلاف میچ میں بھی دباؤ ہوگا، اس روز بہتر کھیلنے والی ٹیم ہی جیتے گی۔ انہوں نے کہا کہ ویرات کوہلی ایک ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں تاہم امید ہے کہ ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوجائے گی۔