پشاور،یوم دفاع کے حوالےسے کرنل شیر خان اسٹیڈیم میں فل ڈریس ریہرسل کا انعقاد
یوم دفاع کے حوالے سے پشاور کے کرنل شیرخان اسٹیڈیم میں فل ڈریس ریہرسل کا انعقاد کیا گیا،جہاں پاک فوج کے جوانوں اور افسران کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
اس موقع پر پاک فضایہ کے جنگی طیاروں کا فلائی پاسٹ،ایس ایس جی کمانڈوزکی پیراٹروپنگ کا شاندار مظاہرہ کیا گیا جسے دیکھ کر شرکا داد دیے بغیر نہ رہ سکے۔
ریہرسل میں کوبرا ہیلی کاپٹرز بھی فضائی کرتب کا مظاہره کیا گیا ،تقریب میں دفاعی جنگ سازوسامان کے اسٹال بھی سجائے گئے۔
اسٹیڈیم شہداء کی قدآور پورٹریٹ سے سجا دیا گیا ہے جبکہ ہارون بلور شہید، بشیربلورشہید، اکرام الله گنڈا پور شہیدسمیت شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔
فل ڈریس ریہرسل کو دیکھنے کیلئے عوام کی بڑی تعداداسٹیڈیم میں موجود تھی جبکہ اس موقع پر بچوں کا جوش و خروش دیدنی تھا۔