چنیوٹ،ایک اور جعلی پیر کا انوکھا کارنامہ، علاج کے بہانے دیہاتیوں کے گھروں کا صفایاکردیا
چنیوٹ میں تھانہ رجوعہ کے علاقے گٹی سیداں میں ایک اور جعلی پیر کا انوکھا کارنامہ، علاج کے بہانے دیہاتیوں کے گھروں کا صفایاکردیا گیا، دودھ دم کرکے پلانے والے پیر کی کرامات سے متعدد دیہاتی بے ہوش ہوگئے۔
جعلی پیر ایک خاندان کے چھ افراد کو بیہوش کرنے کے بعد دس تولے سونا، لاکھوں روپے نقدی اور موٹر سائیکل لے اڑا۔
اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ جعلی پیر نے نشہ آور دودھ پلاکر تین خواتین سمیت چھ افراد کو بے ہوش کیا۔ متاثرہ افراد کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ متاثرہ افراد میں خواتین اور مرد بھی شامل ہیں جنہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔