Sep 06, 2018 03:35 pm
views : 396
Location : Different Places
Change of Guards at Mazar e quaid & Iqbal Ceremony Defence Day.
کراچی : یوم دفاع وشہدا ، مزار قائد اور مزاراقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقاریب
یوم دفاع وشہدا کے موقع پر مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی ، پاکستان ائیر فورس اکیڈمی اصغر خان کے کیڈٹس نے گارڈز کے فرائض سنبھال لئے، اصغرخان اکیڈمی کے73 ایئر فورس کیڈٹس نے پاک بحریہ کے دستوں کو تبدیل کیا ، ان کیڈٹس میں 5 خواتین بھی شامل ہیں۔
تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان ائیر فورس اکیڈمی اصغر خان کے ائیر آفیسر کمانڈنگ ائیر وائس مارشل ندیم صابر نے بابائے قوم کے مزار پر پریڈ کا معائنہ کیا اور آرمی چیف کی جانب سے پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔
دوسری جانب لاہور میں یوم دفاع پاکستان کے موقع پر مزار اقبال پر بھی پر وقار تقریب منعقد ہوئی ، تقریب کے مہمان خصوصی گیریژن کمانڈر میجر جنرل محمد عامر نے حاضری دی۔
گیریژن کمانڈر میجر جنرل محمد عامر نے آرمی چیف کی جانب سے پھول چڑھائے، فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلمبند کیے