Sep 06, 2018 03:45 pm
views : 402
Location : Samangali Airbase
Quetta- CM Balochistan in Defence Day Ceremony.
کوئٹہ،پی اے ایف سمنگلی بیس پر یوم دفاع و شہدا کی پر وقار تقریب
ملک بھر میں یوم دفاع و شہداء آج ملی جوش و جذبے سے منایا جارہاہے، جس کے سلسلے میں چھوٹے بڑے شہروں میں تقریبات منعقد کی جارہی ہیں۔
کوئٹہ میں پی اے ایف سمنگلی بیس پر ہونے والی تقریب میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان شریک ہوئے، جنہوں نے وہاں ہونے والی دفاعی نمائش کا معائنہ کیا،اس موقع پر انہوں نے افواج پاکستان کے جذبے کو سراہا۔
تقریب میں وزیراعلی بلوچستان میر جام کمال خان نےبطور مہمان خصوصی شرکت کی،وزیر اعلیٰ بلاچستان کا کہنا تھا کہ مادر وطن کی سالمیت کے لیےجانوں کا نظرانہ پیش کرنے والوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے،قیام پاکستان سے لیکر آج تک ہماری بہادر سیکیورٹی فورسز پاکستان کے تحفظ کے لیۓ جانیں قربان کر رہی ہیں،شہداء کی قربانیوں کی بدولت ہم آزاد فضاؤں میں سانس لے رہے ہیں، آج کا دن تجدیدعہد کا دن ہے کہ ہم ملک کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔