کوئٹہ کے شہید رمضان بھی قوم کے بہادر سپوتوں میں سے ہیں
نو۔۔نومبر نمرہ کی سالگرہ کا دن تھا نمرہ کے باباپولیس اہلکار رمضان اس سے وعدہ کر گئے کہ واپسی پر کیک کاٹے گے مگر دہشت گردوں کے بارود نے نمرہ سے اسکے بابا کا سایہ چھین لیا اور کوئٹہ میں ہونے والے ایک دھماکے میں اے ایس آئی رمضان شہیدہوگئے
شہید رمضان نے قوم کی خاطر اپنوں کی خوشیاں قربان کر دیں اسکا بیٹا اپنے والد کی راہ پر چلنے کے لئے تیار ہے اسکا کہنا ہے موقع ملا ملک کی خاطر جان نچھاور کرنے کو سعادت سمجھوں گا
شجاعت ۔۔بہادری۔۔اور ہمت پاک سرزمین کے سپوتوں کی میراث رہی ہے ۔۔۔ ہمارے تحفظ میں انہوں نے اپنوں کی جو خوشیاں قربان اسکا قرض ہم کبھی نہیں اتار سکتے