راولپنڈی :عظیم قومیں اپنے شہدا کو نہیں بھولتیں، ہم ایک عظیم قوم ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
یوم دفاع و شہدا کے دن پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں کہا کہ آج دفاع اور شہدا کا دن ہے، آئیے اپنے شہدا کے گھروں کو جائیں، شہدا کو اورعظیم خاندانوں کو سلام پیش کرتے ہوئے ملک کے لیے دی گئی عظیم قربانی پر ان کا شکریہ اداکریں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ عظیم قومیں اپنے شہدا کو نہیں بھولتیں, ہم ایک عظیم قوم ہیں۔#ہمیں پیار ہے پاکستان سے