Sep 06, 2018 04:55 pm
views : 421
Location : Domestic Place
Islamabad- Federal Information Minister Press Conference
اسلام آباد، میڈیا فنڈ میں اضافے کیلئے ملکی خزانے میں اضافہ ناگزیر ہے، وفاقی وزیر اطلاعات
وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین کا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام اور صحافیوں سمیت سب پر یہ بات واضح ہونی چاہیے کہ ملک اوپر جائے گا تو ہم اوپر جائیں گے۔ملک قرضوں میں ڈوبا ہوا ہو تو ترقی ممکن نہیں۔ میڈیا فنڈ میں اضافے کیلئے ملکی خزانے میں اضافہ ناگزیر ہے۔
اسلام آباد میں سی پی این ای کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری فواد حسین کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کو توانائی اور معیشت سے متعلق بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ 11 ارب روپے محض توانائی کا سرکلر ڈیٹ اور 28 ہزار کروڑ روپے بیرونی قرضہ ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مشرف دور کے خاتمے کے وقت 6 ہزار کروڑ ، زرداری حکومت کے خاتمے کے وقت یہ قرضہ 13 ہزار کروڑ تھا اور نواز حکومت 28 ہزار کروڑ روپے قرضہ چھوڑ کر گئی۔ملکی خزانے میں پیسے نہیں ہونگے تو ظاہر ہے عوامی ترقی، تعلیمی اداروں اور صحت کے علاوہ میڈیا کیلئے بھی پیسے نہیں ہوں گے۔ ہم سب پر لازم ہے کہ یکسوئی کے ساتھ ملکی ترقی کے بارے میں سوچیں اور اس سے نہ صرف اجتماعی فائدے کے ساتھ ساتھ ذاتی فائدہ بھی وابستہ ہے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہمارے ادارے بالکل بیٹھ چکے ہیں ،پیمرا ایک آرڈیننس پر چل رہا ہے۔ پریس کونسل آف پاکستان کے چیئرمین کو ہٹادیا گیا ہے وہ غیر متحرک ہے، پی ٹی اے ایک علیحدہ ادارہ ہے۔ 1975ء سے لے کر 1999ء تک 25 برسوں میں ملک سطح پر ہونے والی انقلابی جدت میں آئندہ دس برسوں کے دوران مزید تین گنا اضافہ ہوگا۔