Sep 06, 2018 05:15 pm
views : 407
Location : Lahore Garrision
Lahore- Defence Day 21Gun Slautes
لاہور،یوم دفاع و شہدا کے موقع پر 21 توپوں کی سلامی
لاہور سمیت ملک بھر میں آج یوم دفاع ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے، یہ ملکی تاریخ کا اہم ترین دن ہے، جو ستمبر 1965 کی جنگ کے ان دنوں کی یاد دلاتا ہے جب پاک افواج کے بہادر سپوتوں نے اپنے دشمن کو ناکوں چنے چبوائے تھے۔
چھ ستمبر 1965 کو آج ہی کے دن پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی جنگ میں پاک افواج کے بہادر سپوتوں نے دشمن کو کاری ضرب کا منہ توڑ جواب دیا تھا، جو تا دنیا تک یاد رہے گا، 6 ستمبر کو دشمن کو ناکوں چنے چبوانے والے جوانوں نے مذہب اور فرقے سے بالاتر ہو کر پاکستان کا دفاع کیا، یہ ملکی تاریخ کا اہم ترین دن ہے۔
آج یوم دفاع کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں دن کا آغاز 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21، توپوں کی سلامی سے ہوا، مساجد میں نماز فجر کے بعد ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔