Sep 06, 2018 05:39 pm
views : 404
Location : Election Commision of Pakistan Office
Islamabad- MQM Pakistan Leader Farooq Sattar Media Talk
اسلام آباد، تمام امیدواروں کو یکساں مواقع نہیں مل پاتے۔ لیول پلیئنگ فیلڈ متاثر ہوتا ہے، فاروق ستار
اسلام آباد، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ میں نے اپنی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں بڑی سیاسی جماعتوں کے بے لگام انتخابی اخراجات کے خلاف درخواست دی ہے۔ تمام امیدواروں کو یکساں مواقع نہیں مل پاتے۔ لیول پلیئنگ فیلڈ متاثر ہوتا ہے۔
اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر انتخابی اخراجات سے متعلق درخواست کی سماعت کے بعد ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار کا مزید کہنا تھا کہ انتخابی قوانین میں یہ بات موجود ہے کہ ایک رکن قومی اسمبلی چالیس ہزار روپے زیادہ سے زیادہ خرچ کرسکتا ہے جبکہ صوبائی اسمبلی کا امیدوار بیس لاکھ روپے زیادہ سے زیادہ خرچ کرسکتا ہے لیکن ان کی اپنی اپنی جماعتیں بے حساب ،بے تحاشہ ،بے لگام اور مادرپدر آزاد ہو کر اربوں روپے خرچ کردیتی ہیں ، اس پر بظاہر کوئی پابندی نہیں اور اس تجربے کی وجہ سے بہت سارے امیدوار پیسوں کی طاقت کی وجہ سے ووٹرز کی رائے پر اثر انداز ہوتے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ 2018ء کے انتخابات میں بھی الیکٹرانک ،سوشل میڈیا اور بین الاقوامی لابنگ فرمز کے ذریعے پاکستانی ووٹرز پر اثر انداز ہو کر الیکشن چھینا گیا ،کیا یہ صاف وشفاف ،آزاد اور منصفانہ الیکشن کے تقاضے کے مطابق ہے یا اس کے برخلاف ہے، یہ آئین کے آرٹیکل 218 اور 218 کی کلاز تین کے صریحاً خلاف ہے جس کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کو انتخابات صاف وشفاف اور منصفانہ کرانے ہیں اور ہر طرح کی غیر قانونی تجربات سے بچانا ہے۔