Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Sep 06, 2018 06:20 pm views : 545

Location : Domestic Place

COAS General Qamar Javed Bajwa Mrs COAS visited family Shaheed Police
  • Urdu

راولپنڈی، آرمی چیف کی شہید سب انسپکٹر میاں عباس کے گھر آمد، اہلخانہ سے ملاقات

یوم دفاع کے موقع پر سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ شہید سب انسپکٹر میاں عباس کے گھر گئے اور ان کے اہلخانہ سے ملاقات کے دوران شہید کو خراج عقیدت پیش کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے پنجاب پولیس کے شہید سب انسپکٹر میاں عباس کی سول لائنز میں موجود رہائشگاہ پر ان کے لواحقین سے ملاقات کی، فاتحہ پڑھی اور شہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔
اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ ہماری زندگیاں وطن کیلئے وقف ہیں، اپنی جان قربان کرنے سے بڑی کوئی قربانی نہیں۔ قوم کیلئے شہداء کی عظیم قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔
دریں اثناء پنجاب پولیس کے شہید سب انسپکٹر میاں عباس کی والدہ کا کہنا تھا کہ میرے بیٹوں نے مجھے کبھی ہارنے نہیں دیا، میرے بیٹے میری ہمت ہیں۔ ایک تو کیا میرا دوسرا بیٹا بھی اس ملک کی خاطر جان دینے کیلئے حاضر ہے۔ میں سپہ سالار کی مشکور ہوں کہ وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ ہمارے گھر تعزیت کیلئے آئے۔
اس موقع پر شہید سب انسپکٹر میاں عباس کے صاحبزادے کا کہنا تھا کہ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ میرے والد نے فرائض منصبی کی انجام دہی کے دوران سماج دشمن عناصر کے خلاف برسرپیکار ہو کر اپنی جان آفرین کے سپرد کی اور دشمنوں کو یہ پیغام دیا کہ ہم لوگ کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ چاہے وہ سرحدوں پر ہو یا ملک کے اندر ہو۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میں اپنے والد کے مشن کو آگے لے کر چل رہا ہوں ، مجھے خوشی ہوئی کہ آرمی چیف ہمارے گھر تشریف لائے، ہمیں عزت بخشی اور میرے والد کی قربانی کو سراہا، آج ان کی آمد سے میرے اندر ایک نئی روک پھونک دی گئی ہے اور میں بھی انشاء اللہ تعالیٰ کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کروں گا۔
واضح رہے کہ سب انسپکٹرمحمد عباس 1990 میں افغانی اغوا کار گروپ کے خلاف کارروائی کے دوران شہید ہوئے تھے۔ سوگواران میں اہلیہ دو بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔

Recent News

Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi 1:02
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi
Mar 31, 2026 05:30 pm
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing 1:02
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing
Mar 31, 2026 05:00 pm
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory 1:15
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory
Mar 31, 2026 03:15 pm
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship 1:26
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship
Mar 31, 2026 02:30 pm
US troops Middle East 1:16
US troops Middle East
Mar 31, 2026 01:00 pm
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal 1:37
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal
Mar 31, 2026 11:00 am
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral 1:09
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral
Mar 30, 2026 04:00 pm
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins 3:05
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins
Mar 30, 2026 03:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved