کوہلو،یوم دفاع و شہدا کے موقع پر ایف سی کی جانب سے تقریب کا انعقاد
ملک بھر کی طرح کوہلو میں یوم دفاع کےحوالے سے تقریبات کا انعقاد کیا گیا،یوم دفاع کی مرکزی تقریب ایف سی ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوئی،جس میں ونگ کمانڈر فیصل فاروق نے شہداء پاکستان کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور سلامی دی۔ اس موقع پر آرمی چیف کا پیغام پڑھ کر سنایا گیا ۔
ایف سی میوند رائفلز کی جانب سے شہدا کے قبروں پر فاتحہ خوانی کی گئی اور آئی جی ایف سی ( نارتھ ) کی جانب سے پھول چڑھائے گئے۔
ونگ کمانڈر کرنل فیصل فاروق اور شہداء کے ورثاء نے شہدا کی قبروں پر پھول چڑھائے ، اور ایف سی کے چاق وچوبند دستے نے سلامی دی۔