Sep 06, 2018 06:38 pm
views : 527
Location : Punjab Assembly
Lahore- CM & Speaker Punjab Assembly Visit Punjab Assembly Building
لاہور، اسپیکر پنجاب اسمبلی اور وزیر اعلیٰ پنجاب نے اسمبلی میں پودا لگاکر شجرکاری مہم کا آغاز کردیا
اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پنجاب اسمبلی میں پودا لگاکر وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ملک بھر میں جاری شجرکاری مہم کا حصہ بن گئے۔ وزیر اعظم عمران خان کی شجرکاری مہم کے تحت پانچ سال میں ملک بھر میں 10 ارب پودے لگانے کا ہدف رکھا کیا گیا ہے۔
بعد ازاں اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پنجاب اسمبلی کے احاطے میں زیر تعمیر عمارت کا معائنہ کرنے پہنچے جہاں پر متعلقہ حکام کی جانب سے انہیں بریفنگ بھی دی گئی۔