Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Sep 07, 2018 02:32 pm views : 489

Location : GHQ

Rawalpindi- PM Imran Khan Addresses.
  • Urdu

راولپنڈی، پاکستان اب کسی کی جنگ میں شریک نہیں ہوگا، وزیراعظم عمران خان

 وزیراعظم پاکستان عمران خان نے جی ایچ کیو میں یوم دفاع و شہداء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اب کسی کی جنگ میں شریک نہیں ہوگا اور ہماری خارجہ پالیسی بھی پاکستان کی بہتری کے لیے ہوگی۔ سول، ملٹری تعلقات میں کوئی کشمکش نہیں، مشترکہ مقصد ملک کو بہتر بنانا ہے، اداروں کو مضبوط کریں گے۔
جی ایچ کیو میں یوم دفاع و شہداء کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میرا قوم سے وعدہ ہے کہ پاکستان کسی اور کی جنگ میں نہیں پڑے گا اور خارجہ پالیسی بھی صرف عوام کی بہتری کے لیے ہوگی۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شرکت کے خلاف تھا لیکن جس طرح سے پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابیاں حاصل کیں دنیا میں کسی بھی فوج نے اس طرح کی کامیابیاں حاصل نہیں کیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ سول ملٹری تعلقات میں کوئی مسئلہ نہیں ہے، ہم سب کا ایک ہی مشترکہ مقصد ہے کہ مل کر اس ملک کو آگے لے کر جانا ہے۔ میرا جینا مرنا اس ملک کے لیے ہے، یہ ملک اوپر جائے گا تو میں اوپر جاؤں گا اور یہ ملک نیچے جائے گا تو میں بھی نیچے جاؤں گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ایسا ملک ہے جو اسلام کے نام پر قائم ہوا تھا لیکن آج قوم مسائل میں گھری ہوئی ہے۔ یہ ملک اٹھے گا اور ایک عظیم قوم بنے گی، عظیم قوم اس وقت بنے گی جب کمزور طبقہ یہ سمجھے گا کہ انہیں انصاف ملے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک میں اس وقت ایک ادارہ ہے جو کام کر رہا ہے، فوج ایسا ادارہ ہے جہاں میرٹ کا نظام ہے، ہمیں اپنے ادارے مضبوط کرنے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ شہداء کے لواحقین کو خوش آمدید کہتا ہوں، قوم کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت نے انبیاء کے بعد سب سے زیادہ نعمتیں اور درجہ شہیدوں کو دیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ 6 ستمبر1965 کو 12 سال کا تھا، 6 ستمبر کی رات کو فائرنگ کی آوازیں کبھی نہیں بھول سکتا، میرے کزن نے بھی مورچہ بنایا تھا، میں بھی اپنے کزن کیساتھ گارڈ ڈیوٹی دینے پہنچ گیا تھا۔ میرے کزن نے مجھے چھوٹی عمر کی وجہ سے واپس بھیج دیا تو بڑا دکھ ہوا۔ 6 ستمبر والا جذبہ کبھی نہیں دیکھا، اگر کرکٹ کی طرف نہ جاتا تو شائد آج میں بھی ریٹائرڈ فوجی ہوتا۔

Recent News

Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi 1:02
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi
Mar 31, 2026 05:30 pm
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing 1:02
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing
Mar 31, 2026 05:00 pm
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory 1:15
Rain Expected in Karachi? New Weather Advisory
Mar 31, 2026 03:15 pm
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship 1:26
Crackdown on Illegal Pakistani Citizenship
Mar 31, 2026 02:30 pm
US troops Middle East 1:16
US troops Middle East
Mar 31, 2026 01:00 pm
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal 1:37
Pakistan Rejects Smart Lockdown Proposal
Mar 31, 2026 11:00 am
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral 1:09
Dollar Shower at Wedding in Sialkot Goes Viral
Mar 30, 2026 04:00 pm
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins 3:05
438th Urs of Sufi Saint Madho Lal Hussain Begins
Mar 30, 2026 03:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved